(۲۶۲۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْہَالٍ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَۃَ عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ عَنْ أَبِیہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- : کَانَ إِذَا دَخَلَ فِی الصَّلاَۃِ رَفَعَ یَدَیْہِ وَکَبَّرَ ، ثُمَّ الْتَحَفَ بِثَوْبِہِ وَوَضَعَ الْیُمْنَی عَلَی الْیُسْرَی ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ یَرْکَعَ قَالَ ہَکَذَا بِثَوْبِہِ وَأَخْرَجَ یَدَیْہِ ، ثُمَّ رَفَعَہُمَا وَکَبَّرَ ، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ یَسْجُدَ وَقَعَتْ رُکْبَتَاہُ عَلَی الأَرْضِ قَبْلَ أَنْ تَقَعَ کَفَّاہُ ، فَلَمَّا سَجَدَ وَضَعَ جَبْہَتَہُ بَیْنَ کَفَّیْہِ وَجَافَی عَنْ إِبْطَیْہِ۔
وَقَالَ ہَمَّامٌ وَحَدَّثَنَا شَقِیقٌ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ أَبِیہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ مِثْلَ ہَذَا۔
قَالَ وَفِی حَدِیثِ أَحَدِہِمَا قَالَ ہَمَّامٌ وَأَکْبَرُ عِلْمِی أَنَّہُ فِی حَدِیثِ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَۃَ: فَإِذَا نَہَضَ نَہَضَ عَلَی رُکْبَتَیْہِ وَاعْتَمَدَ عَلَی فَخِذَیْہِ۔
وَکَذَلِکَ رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ فِی السُّنَنِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَعْمَرٍ عَنْ حَجَّاجِ بْنِ مِنْہَالٍ۔
[ضعیف۔ اخرجہ احمد ۱۸۳۶۲]
(٢٦٢٩) (ا) عبدالجبار اپنے والد وائل بن حجر (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز شروع فرماتے تو رفع یدین کرتے اور اللہ اکبر کہتے، پھر اپنے ہاتھ کپڑے میں لپیٹ لیتے اور دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھتے۔ جب رکوع کا ارادہ فرماتے تو اس طرح کرتے ، پھر انھوں نے اپنے ہاتھ کپڑے سے باہر نکالے ، پھر رفع یدین کیا اور تکبیر کہی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سجدے کا ارادہ کرتے تو آپ کے گھٹنے آپ کے ہاتھوں سے پہلے زمین پر لگ چکے ہوتے۔ جب سجدہ کرتے تو آپ کی پیشانی دونوں ہاتھوں کے درمیان ہوتی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بغلوں کو کشادہ رکھتے۔
(ب) ہمام کہتے ہیں : پھر جب اٹھتے تو اپنے گھٹنوں پر اٹھتے اور اپنی رانوں کا سہارا لیتے ۔