(۲۶۶۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الأَسْفَاطِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا غَالِبٌ الْقَطَّانُ عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْمُزَنِیِّ عَنْ أَنَسٍ قَالَ: کُنَّا إِذَا صَلَّیْنَا مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- فَلَمْ یَسْتَطِعْ أَحَدُنَا أَنْ یُمَکِّنَ جَبْہَتَہُ مِنَ الأَرْضِ مِنْ شَدَّۃِ الْحَرِّ طَرَحَ ثَوْبَہُ ، ثُمَّ سَجَدَ عَلَیْہِ۔
(٢٦٦٣) سیدنا انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ ہم جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز پڑھا کرتے۔ جب گرمی کی شدت کی وجہ سے ہم میں سے کسی کے لیے پیشانی زمین پر رکھنی ممکن نہ ہوتی تو وہ اپنا کپڑا پھیلا کر اس پر سجدہ کرتا۔