(۲۶۶۶) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو یَعْلَی أَخْبَرَنَا سُرَیْجُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ فَذَکَرَ إِسْنَادَہُ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ فِی مَتْنِہِ: کُنَّا نُصَلِّی مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی شِدَّۃِ الْحَرِّ ، فَیَأْخُذُ أَحَدُنَا الْحَصَی فِی یَدِہِ ، فَإِذَا بَرَدَ وَضَعَہُ وَسَجَدَ عَلَیْہِ۔
قَالَ الشَّیْخُ أَبُو بَکْرٍ: ہَذَانِ حَدِیثَانِ رَوَاہُمَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ أَحَدُہُمَا فِی الثَّوْبِ ، وَالآخَرَ فِی الْحَصَی۔
وَقَدْ رَوَاہُ خَالِدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بُکَیْرٍ السُّلَمِیُّ عَنْ بَکْرٍ یَعْنِی بِقَرِیبٍ مِنَ اللَّفْظِ الأَوَّلِ فِی الثِّیَابِ۔
قَالَ الشَّیْخُ وَأَمَّا مَا رُوِیَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- مِنَ السُّجُودِ عَلَی کَوْرِ الْعِمَامَۃِ فَلاَ یَثْبُتُ شَیْء ٌ مِنْ ذَلِکَ وَأَصَحُّ مَا رُوِیَ فِی ذَلِکَ قَوْلُ الْحَسَنِ الْبَصْرِیِّ حِکَایَۃً عَنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔
[صحیح۔ وقد تقدم برقم ۲۶۵۸]
(٢٦٦٦) (ا) اسی طرح کی حدیث ایک دوسری سند سے بھی منقول ہے۔ مگر اس میں یہ ہے کہ ” ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ گرمی کی شدت میں نماز ادا کرتے تو ہم میں سے کوئی آدمی اپنے ہاتھ میں کنکریاں پکر لیتا جب وہ ٹھنڈی ہوجاتیں تو وہ ان کو نیچے رکھ کر ان پر سجدہ کرتا۔
(ب) شیخ ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ دو حدیثیں جن کو بشر بن مفضل نے روایت کیا ہے۔ ان میں سے ایک کپڑے کے بارے میں اور دوسری کنکریوں کے بارے میں ہے۔
(ج) امام بیہقی فرماتے ہیں : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عمامہ کی پٹی پر سجدہ کرنے کے بارے جو روایت منقول ہے وہ ثابت نہیں ہے، بلکہ صحیح یہ ہے کہ اس بارے میں حسن بصری (رح) سے جو منقول ہے وہ رسول اللہ کے صحابہ ] کا عمل ہے۔