hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2679

.

سنن البيهقي

2679
Sunan Al Bayhaqi
(۲۶۷۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عُبَیْدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی مَرْیَمَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ وَاللَّفْظُ لَہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ بُکَیْرًا حَدَّثَہُ أَنَّ کُرَیْبًا مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ حَدَّثَہُ: أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَبَّاسٍ رَأَی عَبْدَ اللَّہِ بْنَ الْحَارِثِ یُصَلِّی وَرَأْسُہُ مَعْقُوصٌ مِنْ وَرَائِہِ ، فَقَامَ وَرَائَہُ فَجَعَلَ یَحُلُّہُ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ أَقْبَلَ إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ: مَا لَکَ وَرَأْسِی؟ قَالَ إِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ: ((إِنَّمَا مَثَلُ ہَذَا مَثَلُ الَّذِی یُصَلِّی وَہُوَ مَکْتُوفٌ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ سَوَّادٍ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۴۹۲]
(٢٦٧٩) سیدنا ابن عباس (رض) کے غلام کریب فرماتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس (رض) نے عبداللہ بن حارث کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، انھوں نے اپنے سر کے بالوں کو پچھلی طرف اکٹھا کر کے باندھا ہوا تھا۔ آپ (رض) اس کے پیچھے کھڑے ہوگئے اور اس کے بالوں کو کھولنا شروع کردیا۔ جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو سیدنا ابن عباس (رض) کی طرف متوجہ ہو کر کہنے لگے : آپ کو میرے سر سے کیا سروکار ؟ انھوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا : جو شخص بالوں کا جوڑا باندھ کر نماز پڑھے اس کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی ستر کھول کر نماز پڑھے۔