hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2701

.

سنن البيهقي

2701
Sunan Al Bayhaqi
(۲۷۰۱) أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ الْعَنْبَرِیُّ أَخْبَرَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا حُسَیْنٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ بُدَیْلِ بْنِ مَیْسَرَۃَ عَنْ أَبِی الْجَوْزَائِ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَسْتَفْتِحُ الصَّلاَۃَ بِالتَّکْبِیرِ وَالْقِرَائَ ۃَ بِ {الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ} وَکَانَ إِذَا رَکَعَ لَمْ یُشْخِصْ رَأْسَہُ وَلَمْ یُصَوِّبْہُ ، وَکَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ اسْتَوَی قَائِمًا ، وَکَانَ إِذَا سَجَدَ فَرَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ السَّجْدَۃِ لَمْ یَسْجُدْ حَتَّی یَسْتَوِیَ جَالِسًا ، وَکَانَ یَنْہَی عَنْ عَقِبِ الشَّیْطَانِ ، وَکَانَ یَفْتَرِشُ رِجْلَہُ الْیُسْرَی وَیَنْصِبُ رِجْلَہُ الْیُمْنَی ، وَکَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَفْتَرِشَ ذِرَاعَیْہِ افْتِرَاشَ الْکَلْبِ ، وَکَانَ یَخْتِمُ الصَّلاَۃَ بِالتَّسْلِیمِ ، وَکَانَ یَقُولُ فِی کُلِّ رَکْعَتَیْنِ التَّحِیَّۃَ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن خزیمۃ ۶۳۶]
(٢٧٠١) ام المومنین سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز تکبیر کے ساتھ شروع کرتے تھے اور قراءت { الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ } سے شروع کرتے تھے اور جب رکوع کرتے تو سر کو برابر رکھتے، نہ زیادہ جھکاتے اور نہ ہی زیادہ اٹھائے ہوئے ہوتے۔ جب رکوع سے سر اٹھاتے تو بالکل سیدھے کھڑے ہوجاتے اور جب سجدے سے سر اٹھاتے تو اس وقت تک دوسرا سجدہ نہ کرتے جب تک کہ سیدھے بیٹھ نہ جاتے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شیطان کی طرح چوکڑی مارنے سے منع فرماتے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بائیں ٹانگ کو بچھا کر دائیں ٹانگ کو کھڑا رکھتے تھے اور کتے کے بازو پھیلانے کی طرح بازو پھیلانے کو اچھا نہیں سمجھتے تھے اور نماز کو سلام کے ساتھ مکمل فرماتے تھے اور فرماتے تھے کہ ہر دو رکعت بعد سلام ہے، یعنی نفل نماز دو دو رکعتیں ہیں۔