(۲۷۱۴) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ زِیَادٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا شَرِیکٌ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَائِ : أَنَّہُ وَصَفَ السُّجُودَ فَبَسَطَ یَدَیْہِ وَرَفَعَ عَجِیزَتَہُ وَخَوَّی وَقَالَ: ہَکَذَا کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَسْجُدُ۔
وَقَالَ الرَّبِیعُ بْنُ نَافِعٍ أَبُو تَوْبَۃَ عَنْ شَرِیکٍ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ قَالَ: وَصَفَ لَنَا الْبَرَائُ بْنُ عَازِبٍ فَوَضَعَ یَدَیْہِ وَاعْتَمَدَ عَلَی رُکْبَتَیْہِ وَرَفَعَ عَجِیزَتَہُ وَقَالَ: ہَکَذَا کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَسْجُدُ۔ [صحیح]
(٢٧١٤) حضرت براء (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے سجدے کا طریقہ بیان کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو پھیلایا اور اپنی پشت کو اوپر اٹھائے رکھا اور پیٹ کو زمین سے اور بازوؤں کو پہلوؤں سے دور رکھا اور فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسی طرح سجدہ کیا کرتے تھے۔
(ب) ابو اسحاق فرماتے ہیں : ہمیں براء بن عازب (رض) نے سجدے کا طریقہ بتلایا۔ انھوں نے اپنے ہاتھوں کو زمین پر رکھا اور اپنے گھٹنوں پر سہارا لیا اور اپنی پشت کو اوپر اٹھا لیا اور فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسی طرح سجدہ کیا کرتے تھے۔