hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 272

.

سنن البيهقي

272
Sunan Al Bayhaqi
(۲۷۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِیُّ أَخْبَرَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْعَلاَئِ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْہَرِ: الْمُغِیرَۃُ بْنُ فَرْوَۃَ وَیَزِیدُ بْنُ أَبِی مَالِکٍ: أَنَّ مُعَاوِیَۃَ تَوَضَّأَ لِلنَّاسِ کَمَا رَأَی رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-یَتَوَضَّأُ ، فَلَمَّا بَلَغَ رَأْسَہُ غَرَفَ غَرْفَۃً مِنْ مَائٍ فَتَلَقَّاہَا بِشِمَالِہِ حَتَّی وَضَعَہَا عَلَی وَسَطِ رَأْسِہِ حَتَّی قَطَرَ الْمَائُ أَوْ کَادَ یَقْطُرُ ، ثُمَّ مَسَحَ مِنْ مُقَدَّمِ رَأْسِہِ إِلَی مُؤَخَّرِہِ وَمِنْ مُؤَخَّرِہِ إِلَی مُقَدَّمِہِ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۱۲۴]
(٢٧٣) سیدنا معاویہ (رض) نے لوگوں کو وضو کر کے دکھلایا، جس طرح رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، جب آپ اپنے سر تک پہنچے تو پانی کا ایک چلو لیا اور اس کو اپنے بائیں ہاتھ پر ڈالا، پھر اس کو اپنے سر کے درمیان رکھ دیا، یہاں تک کہ پانی بہہ گیا یا قریب تھا کہ بہہ پڑتا، پھر اپنے سر کے اگلے حصے سے پچھلے اور پچھلے حصے سے اگلے حصے تک مسح کیا۔