hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2726

.

سنن البيهقي

2726
Sunan Al Bayhaqi
(۲۷۲۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِی الْفَوَارِسِ الْحَافِظُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیِّ بْنُ الصَّوَّافِ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِیٍّ: بِشْرُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا أَبُو زَکَرِیَّا: یَحْیَی بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مَہْدِیُّ بْنُ مَیْمُونٍ عَنْ وَاصِلٍ الأَحْدَبِ عَنْ أَبِی وَائِلٍ عَنْ حُذَیْفَۃَ: أَنَّہُ مَرَّ عَلَی رَجُلٍ یُصَلِّی لاَ یُتِمُّ رُکُوعًا وَلاَ سُجُودًا ، فَقَالَ لَہُ: مُذْ کَمْ تُصَلِّی ہَذِہِ الصَّلاَۃَ؟ فَقَالَ: مُنْذُ أَرْبَعِینَ سَنَۃً ، أَوْ قَالَ مُنْذُ کَذَا وَکَذَا۔ قَالَ: مَا صَلَّیْتَ لِلَّہِ صَلاَۃً مُنْذُ کَذَا وَکَذَا۔ قَالَ مَہْدِیٌّ: وَأَحْسِبُہُ قَالَ لَہُ: لَوْ مُتَّ لَمُتَّ عَلَی غَیْرِ سُنَّۃِ مُحَمَّدٍ -ﷺ-۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الصَّلْتِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ مَہْدِیِّ بْنِ مَیْمُونٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۳۸۹، ۷۹۱، ۸۰۸]
(٢٧٢٦) حذیفہ (رض) سے روایت ہے کہ وہ ایک شخص کے پاس سے گزرے جو رکوع اور سجدے کو مکمل نہیں کررہا تھا، آپ (رض) نے انھیں کہا کہ تم کتنے عرصہ سے اس طرح کی نماز پڑھتے ہو ؟ تو اس نے کہا : میں چالیس سال سے اس طرح نماز پڑھ رہا ہوں یا کہا کہ اتنے عرصے سے پڑھ رہا ہوں تو حذیفہ (رض) نے فرمایا : پھر تو تم نے اتنے عرصہ سے اللہ کے لیے ایک نماز بھی نہیں پڑھی۔ مہری کہتے ہیں : میں گمان کرتا ہوں کہ انھوں نے اسے کہا : اگر تو مرجائے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقے کے خلاف پر تیری موت ہوگی۔