(۲۷۵۳) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ أَخْبَرَنِی الْحَکَمُ: أَنَّ مَطَرَ بْنَ نَاجِیَۃَ لَمَّا ظَہَرَ عَلَی الْکُوفَۃِ أَمَرَ أَبَا عُبَیْدَۃَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ أَنْ یُصَلِّیَ بِالنَّاسِ ، فَصَلَّی بِالنَّاسِ فَکَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ أَطَالَ الْقِیَامَ ، فَحَدَّثْتُ بِہِ ابْنَ أَبِی لَیْلَی ، فَحَدَّثَ عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: کَانَتْ صَلاَۃُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا صَلَّی فَرَکَعَ ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ ، وَإِذَا سَجَدَ ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ السُّجُودِ بَیْنَ السَّجْدَتَیْنِ قَرِیبًا مِنَ السَّوَائِ ۔
أَخْرَجَاہُ جَمِیعًا فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ شُعْبَۃَ بْنِ الْحَجَّاجِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۹۲]
(٢٧٥٣) حکم فرماتے ہیں کہ مطر بن ناجیہ نے جب کوفہ پر تسلط حاصل کرلیا تو ابوعبیدہ بن عبداللہ کو حکم دیا کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں، انھوں نے نماز پڑھائی۔ جب وہ رکوع سے سر اٹھاتے تو قومہ لمبا کرتے، میں نے اس بارے میں ابن ابی لیلی سے پوچھا تو انھوں نے سیدنا براء بن عازب (رض) کی روایت نقل فرمائی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز پڑھتے تو آپ کی نماز تقریباً برابر ہوتی تھی۔ جب آپ رکوع کرتے رکوع سے سر اٹھاتے یا سجدہ کرتے یا دو سجدوں کے درمیان ٹھہرتے تو آپ کے ٹھہرنے کی مقدار برابر ہوتی۔