(۲۷۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ: عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ النَّجَّارِ الْمُقْرِئُ بِالْکُوفَۃِ أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ: جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو الأَحْمَسِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو حَصِینٍ الْوَادِعِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی الْحِمَّانِیُّ حَدَّثَنَا حَفْصٌ عَنْ لَیْثٍ عَنْ طَلْحَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ: أَنَّہُ أَبْصَرَ النَّبِیَّ -ﷺ-حِینَ تَوَضَّأَ مَسَحَ رَأْسَہُ وَأُذُنَیْہِ وَأَمَرَّ یَدَیْہِ عَلَی قَفَاہُ۔
(ت) وَرَوَاہُ عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ لَیْثِ بْنِ أَبِی سُلَیْمٍ فَقَالَ: مَسَحَ رَأْسَہُ حَتَّی بَلَغَ الْقَذَالَ وَہُوَ أَوَّلُ الْقَفَا وَلَمْ یَذْکُرِ الإِمْرَارِ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابو داؤد ۱۳۲]
(٢٧٨) (الف) طلحہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرتے دیکھا، آپ نے اپنے سر اور کانوں کا مسح کیا اور اپنے ہاتھوں کو گدی پر پھیرا۔
(ب) لیث بن ابی سلیم فرماتے ہیں : اپنے سر کا مسح کیا اور گدی کے شروع حصے تک پہنچ گئے، لیکن گدی پر ہاتھ پھیرنے کا ذکر نہیں کیا۔