(۲۷۷۸) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْعَدْلُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ: أَنَّ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ کَانَ إِذَا جَلَسَ فِی التَّشَہُّدِ نَصَبَ رِجْلَہُ الْیُمْنَی ، وَثَنَی رِجْلَہُ الْیُسْرَی ، وَجَلَسَ عَلَی وَرِکِہِ الْیُسْرَی ، وَلَمْ یَجْلِسْ عَلَی قَدَمَیْہِ ، ثُمَّ قَالَ: أَرَانِی عَبْدُاللَّہِ بْنُ عَبْدِاللَّہِ بْنِ عُمَرَ وَحَدَّثَنِی أَنَّ أَبَاہُ کَانَ یَفْعَلُ ذَلِکَ۔
[صحیح۔ اخرجہ مالک فی الموطا ۲۰۳]
(٢٧٧٨) یحییٰ بن ابی سعید سے روایت ہے کہ قاسم بن محمد جب تشہد میں بیٹھتے تو دائیں پاؤں کو کھڑا کرتے اور بائیں پاؤں کو بچھا لیتے اور اپنے بائیں کولہے پر بیٹھتے اور اپنے قدموں پر نہیں بیٹھتے تھے اور فرماتے : میں نے عبداللہ بن عبداللہ بن عمر کو دیکھا ہے اور انھوں نے مجھے حدیث بیان کی کہ ان کے والد اسی طرح کرتے تھے۔