hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2785

.

سنن البيهقي

2785
Sunan Al Bayhaqi
(۲۷۸۵) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ: مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبِرْتِیُّ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ: الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ حَدَّثَنَا عِصَامُ بْنُ قُدَامَۃَ الْبَجَلِیُّ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ نُمَیْرٍ الْخُزَاعِیُّ مِنْ أَہْلِ الْبَصْرَۃِ أَنَّ أَبَاہُ حَدَّثَہُ: أَنَّہُ رَأَی رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَاعِدًا فِی الصَّلاَۃِ وَاضِعًا ذِرَاعَہُ الْیُمْنَی عَلَی فَخِذِہِ الْیُمْنَی رَافِعًا إِصْبَعَہُ السَّبَّابَۃَ قَدْ أَحْنَاہَا شَیْئًا وَہُوَ یَدْعُو۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابوداود بسند آخر ۹۹۱]
(٢٧٨٥) مالک بن نمیر خزاعی فرماتے ہیں کہ ان کے والد نے انھیں حدیث بیان کی کہ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز میں بیٹھے ہوئے دیکھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے داہنے بازو کو داہنی ران پر رکھے ہوئے تھے اور شہادت کی انگلی کو اٹھائے ہوئے تھے اور آپ نے اس کو قدرے جھکایا ہوا تھا۔