hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2789

.

سنن البيهقي

2789
Sunan Al Bayhaqi
(۲۷۸۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ أَبِی مَرْیَمَ عَنْ عَلِیِّ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّہُ رَأَی رَجُلاً یُحَرِّکُ الْحَصَا بِیَدِہِ وَہُوَ فِی الصَّلاَۃِ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ لَہُ عَبْدُ اللَّہِ: لاَ تُحَرِّکِ الْحَصَا وَأَنْتَ فِی الصَّلاَۃِ ، فَإِنَّ ذَلِکَ مِنَ الشَّیْطَانِ ، وَلَکِنِ اصْنَعْ کَمَا کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَصْنَعُ۔ قَالَ: وَکَیْفَ ؟ قَالَ: فَوَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنَی عَلَی فَخِذِہِ ، وَأَشَارَ بِإِصْبُعِہِ الَّتِی تَلِی الإِبْہَامَ فِی الْقِبْلَۃِ وَرَمَی بِبَصَرِہِ إِلَیْہَا أَوْ نَحْوِہَا ، ثُمَّ قَالَ: ہَکَذَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَصْنَعُ۔ [صحیح۔ اخرجہ النسائی ۱۱۶۰]
(٢٧٨٩) سیدنا ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے ایک آدمی کو دیکھا جو اپنے ہاتھوں کے ساتھ کنکریوں کو ہلا رہا تھا، حالانکہ وہ نماز پڑھ رہا تھا۔ جب اس نے نماز سے سلام پھیرا تو آپ (رض) نے اسے کہا : نماز میں کنکریوں کے ساتھ مت کھیل کیونکہ یہ شیطان کی طرف سے ہے، اس طرح کر جیسے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا کرتے تھے ؟ اس نے کہا : وہ کیسے کرتے تھے ؟ عبداللہ بن عمر (رض) نے فرمایا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے داہنے ہاتھ کو اپنی (دا ہنی) ران پر رکھتے تھے اور انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی کے ساتھ قبلہ کی طرف اشارہ کرتے، اس کی طرف دیکھتے رہتے ۔ پھر انھوں نے فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس طرح کرتے دیکھا ہے۔