(۲۸۰۶) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ شَیْبَانَ بْنِ الْبَغْدَادِیِّ بِہَرَاۃَ أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا کَامِلُ بْنُ طَلْحَۃَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ ہُوَ ابْنُ سَلَمَۃَ عَنِ الأَزْرَقِ بْنِ قَیْسٍ قَالَ: رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ إِذَا قَامَ مِنَ الرَّکْعَتَیْنِ اعْتَمَدَ عَلَی الأَرْضِ بِیَدَیْہِ۔ فَقُلْتُ لِوَلَدِہِ وَلِجُلَسَائِہِ: لَعَلَّہُ یَفْعَلُ ہَذَا مِنَ الْکِبَرِ؟ قَالُوا: لاَ وَلَکِنْ ہَذَا یَکُونُ۔
وَرُوِّینَا عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّہُ کَانَ یَعْتَمِدُ عَلَی یَدَیْہِ إِذَا نَہَضَ۔ وَکَذَلِکَ کَانَ یَفْعَلُ الْحَسَنُ وَغَیْرُ وَاحِدٍ مِنَ التَّابِعِینَ۔ [ضعیف]
(٢٨٠٦) (ا) ازرق بن قیس سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا ابن عمر (رض) کو دیکھا کہ آپ جب دو رکعتوں سے کھڑے ہوتے تو اپنے ہاتھوں کے ساتھ زمین پر سہارا لے کر اٹھتے۔ میں نے ان کے بیٹوں اور دوستوں سے کہا کہ شاید وہ بڑھاپے کی وجہ سے ایسا کرتے ہیں ؟ انھوں نے کہا : نہیں لیکن ایسا ہوسکتا ہے ۔
(ب) ہم سیدنا نافع کی روایت ذکر کرچکے ہیں کہ سیدنا ابن عمر (رض) سے منقول ہے کہ وہ جب سجدے سے اٹھتے تو زمین پر سہارا لے کر اٹھتے تھے، اسی طرح حسن بصری اور کئی تابعین کرتے تھے۔