(۲۸۲)حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ عَطَائٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-تَوَضَّأَ فَحَسَرَ الْعِمَامَۃَ وَمَسَحَ مُقَدَّمَ رَأْسِہِ أَوْ قَالَ نَاصِیَتَہُ بِالْمَائِ ۔
ہَذَا مُرْسَلٌ وَقَدْ رُوِّینَا مَعْنَاہُ مَوْصُولاً فِی حَدِیثِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ۔ [ضعیف۔ أخرجہ الشافعی ۴۵]
(٢٨٢) عطاء تابعی سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا، پس آپ نے پگڑی کو پیچھے کیا اور سر کے اگلے حصے پر مسح کیا یا فرمایا : اپنی پیشانی پر پانی سے مسح کیا۔
(ب) یہ روایت مرسل ہے۔ اس کے ہم معنی مغیرہ بن شعبہ (رض) کی روایت ہم نے بیان کردی ہے۔