(۲۸۱۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حُمَیْدٍ السَّاعِدِیَّ فِی عَشَرَۃٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِیہِمْ أَبُو قَتَادَۃَ: الْحَارِثُ بْنُ رِبْعِیٍّ ، فَقَالَ أَبُو حُمَیْدٍ: أَنَا أَعْلَمُکُمْ بِصَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَذَکَرَ فِیہِ: رَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی یُحَاذِیَ بِہِمَا مَنْکِبَیْہِ إِذَا قَامَ إِلَی الصَّلاَۃِ ، وَعِنْدَ الرُّکُوعِ ، وَعِنْدَ رَفْعِ الرَّأْسِ مِنْہُ - قَالَ - ثُمَّ إِذَا قَامَ مِنَ الرَّکْعَتَیْنِ کَبَّرَ ، وَرَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی یُحَاذِیَ بِہِمَا مَنْکِبَیْہِ کَمَا فَعَلَ إِذْ کَبَّرَ عِنْدَ افْتَتَاحِ الصَّلاَۃِ ، ثُمَّ صَنَعَ مِثْلَ ذَلِکَ فِی بَقِیَّۃِ صَلاَتِہِ۔
وَرُوِیَ ذَلِکَ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]
(٢٨١٦) محمد بن عمرو بن عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے ابو حمید ساعدی (رض) سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دس صحابہ میں بیٹھے ہوئے سنا، ان میں ابوقتادہ حارث بن ربعی (رض) بھی تھے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کے متعلق میں تم سب سے زیادہ جانتا ہوں۔ اس میں یہ بھی ہے کہ آپ دونوں ہاتھوں کو کندھوں کے برابر تک اٹھاتے جب نماز شروع کرتے، رکوع کرتے یا رکوع سے اٹھتے۔ پھر جب دو رکعتوں کے بعد اٹھتے تو تکبیر کہتے اور دونوں ہاتھ کندھوں تک اٹھاتے جیسے نماز کے شروع میں تکبیر کے ساتھ اٹھاتے تھے۔ پھر اسی طرح اپنی بقیہ نماز میں کرتے۔