hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2818

.

سنن البيهقي

2818
Sunan Al Bayhaqi
(۲۸۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ: الْخَلِیلُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ الْبُسْتِیُّ الْقَاضِی - قَدِمَ عَلَیْنَا نَیْسَابُورَ حَاجًّا - حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: أَحْمَدُ بْنُ الْمُظَفَّرِ الْبَکْرِیُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِی خَیْثَمَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ شَقِیقٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: کُنَّا إِذَا صَلَّیْنَا خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قُلْنَا السَّلاَمُ عَلَی اللَّہِ دُونَ عِبَادِہِ ، السَّلاَمُ عَلَی جِبْرِیلَ وَمِیکَائِیلَ ، وَالسَّلاَمُ عَلَی فُلاَنٍ وَفُلاَنٍ ، فَالْتَفَتَ إِلَیْنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ: ((إِنَّ اللَّہَ ہُوَ السَّلاَمُ ، إِذَا صَلَّی أَحَدُکُمْ فَلْیَقُلِ التَّحِیَّاتُ لِلَّہِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّیِّبَاتُ ، السَّلاَمُ عَلَیْکَ أَیُّہَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللَّہِ وَبَرَکَاتُہُ ، السَّلاَمُ عَلَیْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللَّہِ الصَّالِحِینَ ، فَإِنَّکُمْ إِذَا قُلْتُمُوہَا أَصَابَتْ کُلَّ عَبْدٍ صَالِحٍ لِلَّہِ فِی السَّمَائِ وَالأَرْضِ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ أَبِی مُعَاوِیَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۸۳۱]
(٢٨١٨) سیدنا عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ ہم جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تو سلام پھیرتے وقت یوں کہتے : بندوں سے پہلے اللہ پر، جبرائیل پر اور میکائیل (علیہ السلام) پر سلام ہو، فلاں پر سلام ہو فلاں پر سلام ہو۔ ایک روز ایسا ہوا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا : اللہ تعالیٰ تو خود ہی سلامتی والا ہے۔ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو کہے : ہر قسم کی عبادتیں، نمازیں اور تسبیحات اللہ ہی کے لیے ہیں، اے نبی ! آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں، سلام ہو ہم پر اور اللہ کے سب نیک بندوں پر۔ جب تم یہ کلمات کہو گے تو تمہارا سلام آسمان اور زمین میں جہاں کوئی اللہ کا نیک بندہ ہے اس کو پہنچ جائے گا۔ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔