(۲۸۵۴) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ: بَکْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّیْرَفِیُّ بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَزِیدَ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا حَیْوَۃُ عَنْ أَبِی ہَانِئٍ عَنْ أَبِی عَلِیٍّ عَمْرِو بْنِ مَالِکٍ عَنْ فَضَالَۃَ بْنِ عُبَیْدٍ الأَنْصَارِیِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- رَأَی رَجُلاً صَلَّی لَمْ یَحْمِدِ اللَّہَ وَلَمْ یُمَجِّدْہُ وَلَمْ یُصَلِّ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- وَانْصَرَفَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : عَجِلَ ہَذَا ۔ فَدَعَاہُ فَقَالَ لَہُ وَلِغَیْرِہِ: ((إِذَا صَلَّی أَحَدُکُمْ فَلْیَبْدَأْ بِتَحْمِیدِ رَبِّہِ عَزَّ وَجَلَّ وَالثَّنَائِ عَلَیْہِ ، وَلْیُصَلِّ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- ثُمَّ یَدْعُو بِمَا شَائَ))۔ [صحیح۔ اخرجہ احمد ۲۴۴۳۴۔ ابوداود ۱۴۸۱]
(٢٨٥٤) فضالہ بن عبید انصاری (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو دیکھا، اس نے نہ اللہ کی عظمت بیان کی نہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجا اور سلام پھیرلیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس نے جلدی کی ہے ، پھر اسے بلایا اور اسے یا کسی اور سے فرمایا : تم میں سے جب کوئی شخص نماز پڑھے تو پہلے اللہ تعالیٰ کی عظمت و بڑائی بیان کرے ، پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود پڑھے، پھر اس کے بعد جو چاہے دعا کرے۔