(۲۸۵۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ غَیْرَ مَرَّۃٍ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِیہُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَۃَ: مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ حَدَّثَنَا أَبُو فَرْوَۃَ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عِیسَی بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی أَنَّہُ سَمِعَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِی لَیْلَی یَقُولُ: لَقِیَنِی کَعْبُ بْنُ عُجْرَۃَ فَقَالَ: أَلاَ أُہْدِی لَکَ ہَدِیَّۃً سَمِعْتُہَا مِنَ النَّبِیِّ -ﷺ-؟ فَقُلْتُ: بَلَی ، فَأَہْدِہَا لِی۔ قَالَ: سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقُلْنَا: یَا رَسُولَ اللَّہِ کَیْفَ الصَّلاَۃُ عَلَیْکُمْ أَہْلَ الْبَیْتِ؟ قَالَ: ((قُولُوا اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ ، وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاہِیمَ ، إِنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ ، اللَّہُمَّ بَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ ، وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاہِیمَ ، إِنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ))۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُوسَی بْنِ إِسْمَاعِیلَ وَغَیْرِہِ۔ [صحیح۔ وقد تقدم برقم ۲۸۵۱]
(٢٨٥٦) عبداللہ بن عیسیٰ بن عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ انھوں نے عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں کعب بن عجرہ (رض) سے ملا، وہ کہنے لگے : میں تمہیں ایک تحفہ نہ دوں جو میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے ؟ میں نے کہا : کیوں نہیں ! ضرور دے دیں۔ انھوں نے فرمایا کہ ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا کہ ہم آپ کے اہل بیت کے لیے کس طرح رحمت کی دعا کریں۔ آپ نے فرمایا : کہو اللہم۔۔۔ اے اللہ ! محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر رحمت نازل کر جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) اور آلِ ابراہیم (علیہ السلام) پر رحمت نازل کی۔ بیشک تو تعریف کیا ہوا بزرگی والا ہے۔ اے اللہ ! محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر برکت نازل کر اور آپ کی آل پر بھی، جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) اور آل ابراہیم پر برکت اتاری، بیشک تو تعریف کیا ہوا بزرگی والا ہے۔