(۲۸۸۳) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ: إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ ہَانِئٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِیرَۃِ وَمُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ جَمِیعًا عَنِ الأَوْزَاعِیِّ عَنْ حَسَّانَ یَعْنِی ابْنَ عَطِیَّۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی عَائِشَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِذَا فَرَغَ أَحَدُکُمْ مِنْ صَلاَتِہِ فَلْیَدْعُ بِأَرْبَعٍ ، ثُمَّ لْیَدْعُ بَعْدُ بِمَا شَائَ ، اللَّہُمَّ إِنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ جَہَنَّمَ ، وَعَذَابِ الْقَبْرِ ، وَفِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ ، وَفِتْنَۃِ الْمَسِیحِ الدَّجَّالِ))۔ [صحیح۔ تقدم فی الذی قبلہ]
(٢٨٨٣) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی شخص اپنی نماز سے فارغ ہو تو اللہ سے چار چیزوں کے بارے میں دعا کرے، اس کے بعد جو چاہے مانگے۔ یوں دعا کرے : اے اللہ ! میں جہنم اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور زندگی اور موت کے فتنوں سے اور مسیح دجال کے فتنہ سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔