(۲۸۸۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا وَرْقَائُ عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَقْرَأُ فِی الصَّلاَۃِ، فَسَمِعَ قِرَائَ ۃَ فَتًی مِنَ الأَنْصَارِ، فَنَزَلَتْ {وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَہُ وَأَنْصِتُوا} [الاعراف: ۲۰۴]
وَرُوِّینَا مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ مُجَاہِدٍ أَنَّہُ قَالَ فِی الْخُطْبَۃِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، وَمِنْ وَجْہٍ آخَرَ فِی الصَّلاَۃِ وَالْخُطْبَۃِ۔
[ضعیف]
(٢٨٨٦) (ا) مجاہد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں قراءت کر رہے تھے، آپ نے انصار کے ایک نوجوان کو تلاوت کرتے سنا تو یہ آیت نازل ہوئی : { وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَہُ وَأَنْصِتُوا } [الاعراف : ٢٠٤] ” اور جب قرآن پڑھا جا رہا ہو تو غور سے سنو اور چپ رہو۔
(ب) ایک دوسری سند کے ساتھ مجاہد سے ہمیں روایت پہنچی ہے کہ انھوں نے فرمایا : یہ آیت جمعہ کے خطبے کے بارے میں ہے اور ایک تیسری روایت میں فی الصلاۃ والخطبہ کے الفاظ ہیں۔