hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2920

.

سنن البيهقي

2920
Sunan Al Bayhaqi
(۲۹۲۰) أَخْبَرَنَاہُ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زَنْجَوَیْہِ وَأَبُو زُرْعَۃَ الدِّمَشْقِیُّ وَاللَّفْظُ لَہَ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَکِ الصُّورِیُّ حَدَّثَنَا صَدَقَۃُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ وَاقِدٍ عَنْ حَرَامِ بْنِ حَکِیمٍ وَمَکْحُولٍ عَنْ نَافِعِ بْنِ مَحْمُودِ بْنِ رَبِیعَۃَ کَذَا قَالَ: أَنَّہُ سَمِعَ عُبَادَۃَ بْنَ الصَّامِتِ یَقْرَأُ بِأُمِّ الْقُرْآنِ ، وَأَبُو نُعَیْمٍ یَجْہَرُ بِالْقِرَائَ ۃِ فَقُلْتُ: رَأَیْتُکَ صَنَعْتَ فِی صَلاَتِکَ شَیْئًا۔ قَالَ: وَمَا ذَاکَ؟ قَالَ: سَمِعْتُکَ تَقْرَأُ بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَأَبُو ُعَیْمٍ یَجْہَرُ بِالْقِرَائَ ۃِ۔ قَالَ: نَعَمْ صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بَعْضَ الصَّلَوَاتِ الَّتِی یُجْہَرُ فِیہَا بِالْقِرَائَ ۃِ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: ((مِنْکُمْ مِنْ أَحَدٍ یَقْرَأُ شَیْئًا مِنَ الْقُرْآنِ إِذَا جَہَرْتُ بِالْقِرَائَ ۃِ؟))۔ قُلْنَا: نَعَمْ یَا رَسُولَ اللَّہِ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((وَأَنَا أَقُولُ مَا لِی أُنَازِعُ الْقُرْآنَ؟ لاَ یَقْرَأَنَّ أَحَدٌ مِنْکُمْ شَیْئًا مِنَ الْقُرْآنِ إِذَا جَہَرْتُ بِالْقِرَائَ ۃِ إِلاَّ بِأُمِّ الْقُرْآنِ))۔ قَالَ أَبُو الْحَسَنِ الدَّارَقُطْنِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ: ہَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ وَرِجَالُہُ ثِقَاتٌ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ عَنْ صَدَقَۃَ۔ [منکر۔ وقد تقدم تفصیل ذالک]
(٢٩٢٠) نافع بن محمود بن ربیع سے روایت ہے کہ انھوں نے عبادہ بن صامت (رض) کو سورة فاتحہ پڑھتے ہوئے سنا اور ابو نعیم (دوران جماعت بطور امام) اونچی قراءت کر رہے تھے۔ نافع کہتے ہیں : میں نے کہا کہ میں نے آپ کو نماز میں کچھ پڑھتے سنا ہے ؟ انھوں نے کہا : وہ کیا ہے ؟ میں نے کہا : آپ کو ام القرآن پڑھتے سنا ہے ، حالانکہ ابونعیم اونچی قراءت کر رہے تھے۔ انھوں نے فرمایا : ہاں (ایسا ہے ہی ہے) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں جہری نماز پڑھائی۔ جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا : جب میں بلند آواز سے قراءت کرتا ہوں تو شاید تم میں سے کوئی قراءت کرتا ہے ؟ ہم نے کہا : ہاں اے اللہ کے رسول ! رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں تبھی تو سوچ رہا تھا کہ کیا وجہ ہے کہ قرآن پڑھنا مجھ پر مشکل ہو رہا ہے۔ لہٰذا جب میں اونچی آواز سے قرات کررہا ہوں تو سورة فاتحہ کے سوا قرآن میں سے کچھ نہ پڑھا کرو۔