(۲۹۲۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ بْنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا مُؤَمَّلٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ ہُوَ ابْنُ عُلَیَّۃَ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی الْقِرَائَ ۃِ۔
قَالَ إِسْمَاعِیلُ عَنْ خَالِدٍ قُلْتُ لأَبِی قِلاَبَۃَ: مَنْ حَدَّثَکَ ہَذَا؟ قَالَ: مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَائِشَۃَ مَوْلًی لِبَنِی أُمَیَّۃَ۔
[ضعیف۔ الانقطاع بین موسی بن امیۃ والنبیﷺ]
(٢٩٢٥) (ا) دوسری سند سے اسی جیسی روایت ابو قلابہ (رض) سے منقول ہے جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے قراءت کے بارے میں روایت نقل کرتے ہیں۔
(ب) اسماعیل خالد کے واسطے سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے ابو قلابہ سے پوچھا : آپ کو یہ حدیث کس نے بیان کی ہے ؟ آپ نے فرمایا : بنی امیہ کے غلام محمد بن ابی عائشہ نے۔