hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2935

.

سنن البيهقي

2935
Sunan Al Bayhaqi
(۲۹۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَیْہَقِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْجَعْدِ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ عَنْ مُسْلِمٍ أَبِی النَّضْرِ قَالَ سَمِعْتُ حَمَلَۃَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ یُحَدِّثُ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ: أَنَّہُ رَأَی رَجُلاً لاَ یُتِمُّ رُکُوعَہُ وَلاَ سُجُودَہُ ، فَأَتَاہُ فَأَخَذَ بِیَدِہِ فَقَالَ: لاَ تَشَبَّہُوا بِہَذَا وَلاَ بِأَمْثَالِہِ ، إِنَّہُ لاَ صَلاَۃَ إِلاَّ بِأُمِّ الْکِتَابِ ، فَإِنْ کُنْتَ خَلْفَ إِمَامٍ فَاقْرَأْ فِی نَفْسِکَ ، وَإِنْ کُنْتَ وَحْدَکَ فَأَسْمِعْ أُذُنَیْکَ ، وَلاَ تُؤْذِی مَنْ عَنْ یَمِینِکَ وَمَنْ عَنْ یَسَارِکَ۔ ہُوَ مُسْلِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْعَکِّیُّ الشَّامِیُّ وَمَذْہَبُ عُبَادَۃَ فِی ذَلِکَ مَشْہُورٌ وَمِنْہُمْ أُبَیُّ بْنُ کَعْبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [ضعیف]
(٢٩٣٥) سیدنا عبادہ بن صامت (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے ایک شخص کو نماز پڑھتے دیکھا جو نہ رکوع مکمل کررہا تھا اور نہ سجدے ۔ عبادہ اس شخص کے پاس آئے، اس کا ہاتھ پکڑا اور (دیگر لوگوں سے مخاطب ہوئے) فرمایا : اس کی نماز کی اتباع نہ کرو کیونکہ سورة فاتحہ کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔ اگر تم امام کے پیچھے ہو تو اس کو اپنے دل میں پڑھا کرو اور اگر علیحدہ نماز پڑھ رہے ہو تو اپنی آواز صرف اپنے کانوں تک محدود رکھو اور اپنے دائیں بائیں والوں کو (اونچا پڑھ کر) تکلیف مت دو ۔ اس بارے میں عبادہ (رض) کا مذہب مشہور ہے، ان میں ابی بن کعب (رض) بھی ہیں۔