hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2947

.

سنن البيهقي

2947
Sunan Al Bayhaqi
(۲۹۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ فِی التَّارِیخِ أَخْبَرَنِی مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْجَوْہَرِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَجِیہِ یَعْنِی النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَیْلٍ أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ: کَانَ یَأْمُرُنَا بِالْقِرَائَ ۃِ خَلْفَ الإِمَامِ۔ قَالَ: وَکُنْتُ أَقُومُ إِلَی جَنْبِ أَنَسٍ فَیَقْرَأُ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ وَسُورَۃٍ مِنَ الْمُفَصَّلِ ، وَیُسْمِعُنَا قِرَائَ تَہُ لِنَأْخُذُ عَنْہُ۔ کَذَا قَالَ وَرَوَاہُ ابْنُ خُزَیْمَۃَ فِی کِتَابِ الْقِرَائَ ۃِ خَلْفَ الإِمَامِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ سَعِیدٍ الدَّارِمِیِّ عَنِ النَّضْرِ عَنِ الْعَوَّامِ قَالَ وَہُوَ ابْنُ حَمْزَۃَ۔ [منکر]
(٢٩٤٧) (ا) سیدنا ثابت (رض) سے روایت ہے کہ سیدنا انس (رض) ہمیں امام کے پیچھے بھی قراءت کرنے کا حکم دیا کرتے تھے۔ ثابت کہتے ہیں : میں سیدنا انس (رض) کے پہلو میں کھڑا ہوا کرتا تھا تو وہ سورة فاتحہ اور مفصلات میں سے ایک سورت پڑھا کرتے تھے اور ہمیں اپنی قراءت سنایا بھی کرتے تھے تاکہ ہم ان سے یاد کرلیں۔
(ب) اس حدیث کو ابن خزیمہ نے ” قراء ۃ خلف الامام “ میں احمد بن سعید دارمی سے روایت کیا ہے۔