hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2959

.

سنن البيهقي

2959
Sunan Al Bayhaqi
(۲۹۵۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو أَحْمَدَ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْمِہْرَجَانِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ السَّعْدِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا حُسَیْنٌ الْمُعَلِّمُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ مِنْ أَصْلِہِ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ الزَّاہِدُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ السَّعْدِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ہُوَ ابْنُ الْحُسَیْنِ الْمُعَلِّمُ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا بُدَیْلٌ عَنْ أَبِی الْجَوْزَائِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَفْتَتِحُ الصَّلاَۃَ بِالتَّکْبِیرِ وَالْقِرَائَ ۃَ بِ {الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ} وَکَانَ إِذَا رَکَعَ لَمْ یُشْخِصْ رَأْسَہُ وَلَمْ یُصَوِّبْہُ وَلَکِنْ بَیْنَ ذَلِکَ ، وَکَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرُّکُوعِ لَمْ یَسْجُدْ حَتَّی یَسْتَوِیَ قَائِمًا ، وَکَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ السُّجُودِ لَمْ یَسْجُدْ حَتَّی یَسْتَوِیَ قَاعِدًا ، وَکَانَ یَفْرِشُ رِجْلَہُ الْیُسْرَی وَیَنْصِبُ رِجْلَہُ الْیُمْنَی ، وَکَانَ یَقُولُ بَیْنَ کُلِّ رَکْعَتَیْنِ تَحِیَّۃٌ ، وَکَانَ یَنْہَانَا عَنْ عَقِبِ الشَّیْطَانِ ، وَکَانَ یَنْہَانَا أَنْ یَفْتَرِشَ أَحَدُنَا ذِرَاعَیْہِ افْتِرَاشَ السَّبُعِ وَکَانَ یَخْتِمُ الصَّلاَۃَ بِالتَّسْلِیمِ۔ لَفْظُہُمَا سَوَاء ٌ إِلاَّ أَنَّ فِی رِوَایَۃِ یَزِیدَ: وَکَانَ یَنْہَی عَنْ عَقِبِ الشَّیْطَانِ۔ قَالَ عَبْدُ الأَعْلَی: عَقِبُ الشَّیْطَانِ أَنْ یَقْعُدَ عَلَی ظَہْرِ قَدَمَیْہِ جَمِیعًا۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ عِیسَی بْنِ یُونُسَ وَغَیْرِہِ عَنْ حُسَیْنٍ الْمُعَلِّمِ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۴۹۸]
(٢٩٥٩) (ا) ابو جوزاء سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کو تکبیر کے ساتھ اور قراءت کو سورة فاتحہ { الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ } [الفاتحہ : ١] ” تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو سب جہانوں کا رب ہے۔ “ سے شروع کرتے تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رکوع کرتے تو سر کو زیادہ اونچا کرتے نہ زیادہ نیچے ، بلکہ برابر رکھتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو سجدہ نہ کرتے، جب تک اطمینان سے کھڑے نہ ہوجاتے، پھر جب سجدے سے سر اٹھاتے تو (دوسرا) سجدہ نہ کرتے حتیٰ کہ اطمینان سے بیٹھ جاتے اور بیٹھتے وقت بائیں پاؤں کو بچھاتے اور داہنے پاؤں کو کھڑا رکھتے اور دو رکعتوں کے بعد ” التحیات “ پڑھتے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شیطان کی طرح بیٹھنے سے منع فرماتے تھے اور اس سے بھی منع فرماتے کہ کوئی درندے کی طرح اپنے بازو بچھائے اور نماز کو سلام سے ختم فرماتے تھے۔
(ب) یزید کی روایت کے الفاظ ہیں کہ وَکَانَ یَنْہَی عَنْ عَقِبِ الشَّیْطَانِ ’ ’ شیطان کی چوکڑی سے منع فرماتے تھے۔
(ج) عبدالاعلیٰ کہتے ہیں : عقب الشیطان کا مطلب ہے کہ اپنے دونوں پاؤں کے تلوؤں پر بیٹھے۔