hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2965

.

سنن البيهقي

2965
Sunan Al Bayhaqi
(۲۹۶۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ: عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ الْمُؤَذِّنُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَلِیُّ بْنُ حَمَوَیْہِ بِبُخَارَی أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الْمَرْوَزِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا أَبُو خَیْثَمَۃَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحُرِّ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَیْمِرَۃَ قَالَ: أَخَذَ عَلْقَمَۃُ بِیَدِی وَحَدَّثَنِی أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ مَسْعُودٍ أَخَذَ بِیَدِہِ وَأَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَخَذَ بِیَدِ عَبْدِ اللَّہِ ، فَعَلَّمَہُ التَّشَہُّدَ فِی الصَّلاَۃِ وَقَالَ: ((قُلِ التَّحِیَّاتُ لِلَّہِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّیِّبَاتُ ، السَّلاَمُ عَلَیْکَ أَیُّہَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللَّہِ وَبَرَکَاتُہُ ، السَّلاَمُ عَلَیْنَا وَعَلَی عَبَّادِ اللَّہِ الصَّالِحِینَ))۔ قَالَ أَبُو خَیْثَمَۃَ: وَزَادَنِی فِی ہَذَا الْحَدِیثِ بَعْضُ أَصْحَابِنَا عَنِ الْحَسَنِ: أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ۔ قَالَ أَبُو خَیْثَمَۃَ: بَلَغَ حِفْظِی عَنِ الْحَسَنِ فِی بَقِیَّۃِ ہَذَا الْحَدِیثِ: إِذَا فَعَلْتَ ہَذَا أَوْ قَضَیْتَ ہَذَا فَقَدْ قَضَیْتَ صَلاَتَکَ ، إِنْ شِئْتَ أَنْ تَقُومَ فَقُمْ ، وَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَقْعُدَ فَاقْعُدْ۔ ہَذَا حَدِیثٌ قَدْ رَوَاہُ جَمَاعَۃٌ عَنْ أَبِی خَیْثَمَۃَ: زُہَیْرِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ وَأَدْرَجُوا آخِرَ الْحَدِیثِ فِی أَوَّلِہِ ، وَقَدْ أَشَارَ یَحْیَی بْنُ یَحْیَی إِلَی ذَہَابِ بَعْضِ الْحَدِیثِ عَنْ زُہَیْرٍ فِی حِفْظِہِ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحُرِّ۔ وَرَوَاہُ أَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ عَنْ زُہَیْرٍ وَزَعَمَ أَنَّ بَعْضَ الْحَدِیثِ انْمَحَی مِنْ کِتَابِہِ أَوْ خُرِّقَ۔ وَرَوَاہُ شَبَابَۃُ بْنُ سَوَّارٍ عَنْ زُہَیْرٍ ، وَفَصَلَ آخِرَ الْحَدِیثِ مِنْ أَوَّلِہِ ، وَجَعَلَہُ مِنْ قَوْلِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ ، وَکَأَنَّہُ أَخَذَہُ عَنْہُ قَبْلَ ذَہَابِہِ مِنْ حِفْظِہِ ، أَوْ مِنْ کِتَابِہِ۔ [صحیح]
(٢٩٦٥) (ا) قاسم بن مخیمرۃ سے روایت ہے کہ علقمہ نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے حدیث بیان کی کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود (رض) نے ان کا ہاتھ پکڑا تھا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عبداللہ کا ہاتھ پکڑا تھا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں نماز میں (پڑھا جانے والا) تشہد سکھایا اور فرمایا : کہو ” التحیات۔۔۔ تمام قولی، فعلی اور مالی عبادات اللہ کے لیے ہیں۔ اے نبی ! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمتیں اور برکتیں ہوں۔ ہم پر اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو۔
(ب) ابوخیثمہ بیان کرتے ہیں کہ اس حدیث میں میرے بعض ساتھیوں نے حسن کے واسطہ سے یہ اضافہ کیا ہے۔ ” اشہد ان لا الہ۔۔۔“ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔
(ج) ابوخیثمہ کہتے ہیں کہ میری یادداشت میں حسن کے واسطہ سے اس حدیث کے بقیہ حصہ کے بارے میں یہ بات بھی پہنچی ہے : ” جب تم یہ کرلو یا اس کو مکمل کرلو تو تحقیق تمہاری نماز مکمل ہوگئی۔ اب اگر تو کھڑے ہونا چاہے تو کھڑا ہوجا اور اگر بیٹھنا چاہے تو بیٹھ جا۔ “
(د) اس حدیث کو احمد بن یونس نے زہیر سے روایت کیا ہے اور یہ خیال کیا ہے کہ اس حدیث کا کچھ حصہ ان کی کتاب سے مٹ گیا تھا یا بوسیدہ ہوگیا تھا۔