(۲۹۶۹) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ مِنْ أَصْلِہِ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ شَیْبَانَ الْبَغْدَادِیُّ بِہَرَاۃَ أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا خَلاَّدُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ
أَخْبَرَنَا عَطَائُ بْنُ أَبِی رَبَاحٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ إِذَا قَضَی التَّشَہُّدَ فِی الصَّلاَۃِ أَقْبَلَ عَلَی النَّاسِ بِوَجْہِہِ قَبْلَ أَنْ یَنْزِلَ التَّسْلِیمُ۔
وَکَذَلِکَ رَوَاہُ یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ عَنْ عَطَائٍ قَالَ: وَذَلِکَ قَبْلَ أَنْ یَنْزِلَ التَّسْلِیمُ ، وَہَذَا وَإِنْ کَانَ مُرْسَلاً فَہُوَ مُوَافِقٌ لِلأَحَادِیثِ الْمَوْصُولَۃِ الْمُسْنَدَۃِ فِی التَّسْلِیمِ۔ ضعیف مرسل۔
(٢٩٦٩) (ا) عطا بن ابی رباح سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سلام کا حکم نازل ہونے سے پہلے جب نماز میں تشہد مکمل کرلیتے تو لوگوں کی طرف چہرہ انور کو پھیر لیتے تھے۔
(ب) ایک اور روایت میں بھی عطا سے منقول ہے۔ اس میں ہے : ” وذالک قبل ان ینزل التسلیم “ یعنی یہ سلام پھیرنے کا حکم نازل ہونے سے پہلے تھا۔
(ج) یہ روایت اگرچہ مرسل ہے مگر سلام کے بارے موصول، مسند روایات کے موافق ہے۔