(۲۹۷۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا یَحْیَی حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الْحَکَمِ وَمَنْصُورٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ أَبِی مَعْمَرٍ قَالَ: صَلَّیْتُ خَلْفَ رَجُلٍ بِمَکَّۃَ فَسَلَّمَ تَسْلِیمَتَیْنِ ، فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِعَبْدِ اللَّہِ فَقَالَ: أَنَّی عَقَلَہَا ؟ وَقَالَ الْحَکَمُ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَفْعَلُ ذَلِکَ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ الْقَطَّانِ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ: أَنَّی عَلِقَہَا۔
[صحیح۔ اخرجہ احمد ۴۲۳۹]
(٢٩٧١) (ا) ابومعمر سے روایت ہے کہ میں نے مکہ میں ایک آدمی کے پیچھے نماز پڑھی تو اس نے دونوں طرف سلام پھیرا۔ میں نے حضرت عبداللہ (رض) کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا تو انھوں نے فرمایا : کہاں سے اس نے اس کو سمجھا ؟ اور حکم نے فرمایا :
ر سول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی اس طرح کیا کرتے تھے۔
(ب) صحیح مسلم میں دوسری سند سے منقول ہے مگر اس میں اَنّٰی عَقَلَہَا کی جگہ اَنّٰی عَلِقَہَا ہے۔