(۲۹۹۳) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا مِسْعَرٌ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ ابْنِ الْقِبْطِیَّۃِ قَالَ حَدَّثَنِی جَابِرُ بْنُ سَمُرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: کُنَّا إِذَا صَلَّیْنَا خَلْفَ النَّبِیِّ -ﷺ- قُلْنَا بِأَیْدِینَا السَّلاَمُ عَلَیْکُمُ السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مَا بَالُ ہَؤُلاَئِ الَّذِینِ یَرْمُونَ بَأَیْدِیہِمْ کَأَنَّہَا أَذْنَابُ الْخَیْلِ الشُّمُسِ؟ أَمَا یَکْفِی أَحَدَکُمْ أَنْ یَضَعَ یَدَہُ عَلَی فَخِذِہِ ، ثُمَّ یُسَلِّمَ عَلَی أَخِیہِ عَنْ یَمِینِہِ وَشِمَالِہِ))۔
أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ مِسْعَرِ بْنِ کِدَامٍ۔ [صحیح۔ وقد تقدم برقم]
(٢٩٩٣) حضرت جابر بن سمرہ (رض) سے روایت ہے کہ ہم جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے تو اپنے ہاتھوں سے اشارہ کرتے ہوئے کہتے :” السَّلاَمُ عَلَیْکُمُ ، السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ “۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ان لوگوں کو کیا ہوا ہے جو اپنے ہاتھوں سے اس طرح اشارہ کرتے ہیں جیسے شریر گھوڑوں کی دمیں ہوں۔ کیا تمہارے لیے یہ کافی نہیں کہ آدمی اپنے ہاتھ کو اپنی ران پر رکھے اور اس کے بعد اپنی داہنی اور بائیں طرف والے بھائی کو سلام کرے۔