(۲۹۹۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی
(ح) قَالَ وَأَخْبَرَنِی أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَکَرِیَّا حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی عَنْ إِسْرَائِیلَ عَنْ فُرَاتٍ الْقَزَّازِ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ یَعْنِی ابْنَ الْقِبْطِیَّۃِ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ قَالَ: صَلَّیْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَکُنَّا إِذَا سَلَّمْنَا قُلْنَا بِأَیْدِینَا السَّلاَمُ عَلَیْکُمُ السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ ، فَنَظَرَ إِلَیْنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ: ((مَا شَأْنُکُمْ تُشِیرُونَ بِأَیْدِیکُمْ کَأَنَّہَا أَذْنَابُ خَیْلِ شُمُسٍ ، إِذَا سَلَّمَ أَحَدَکُمْ فَلْیَلْتَفِتْ إِلَی صَاحِبِہِ وَلاَ یُومِئْ بِیَدِہِ))۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ زَکَرِیَّا۔ [صحیح۔ وقد تقدم برقم ۲۹۸۱۔ ۲۹۹۳]
(٢٩٩٧) جابر بن سمرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز ادا کی، جب ہم سلام پھیرتے تو اپنے ہاتھوں سے بھی اشارہ کرتے اور السَّلاَمُ عَلَیْکُمُ ، السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ کہتے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں دیکھ کر فرمایا : تمہیں کیا ہوا ہے کہ تم اپنے ہاتھوں سے شریر گھوڑوں کی دموں کی طرح اشارہ کر رہے ہو ؟ جب تم میں سے کوئی سلام پھیرے تو اسے چاہیے کہ اپنے ساتھی کی طرف تھوڑا سا جھکے اور اپنے ہاتھ کے ساتھ اشارہ نہ کرے۔