(۳) قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : وَرَوَی عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ عُمَرَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنْ أَبِی ہِنْدٍ الْفِرَاسِیِّ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ ((مَنْ لَمْ یُطَہِّرْہُ الْبَحْرُ فَلاَ طَہَّرَہُ اللَّہُ))۔
أَخْبَرَنَاہُ أَبُو حَازِمٍ: عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُفَیْرٍ الأَنْصَارِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَیْدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُخْتَارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ عُمَرَ ، فَذَکَرَہُ بِمِثْلِہِ إِلاَّ أَنَّہُ لَمْ یَقُلِ الْفِرَاسِیِّ۔ [ضعیف جدًا۔ أخرجہ الدارقطنی ۱/۳۵]
(٣) (الف) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : عبدالعزیز بن عمر نے سعید بن ثوبان اور ابوہند فراسی کے واسطے سے حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت کیا ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جس کو سمندر کا پانی پاک نہ کرے اس کو اللہ تعالیٰ پاک نہ کرے۔ “
(ب) ابراہیم بن مختار کہتے ہیں : عبدالعزیز بن عمر نے اس جیسی حدیث بیان کی ہے، لیکن فراسی کا نام ذکر نہیں کیا۔