(ت) قَدْ مَضَی فِیہِ حَدِیثُ شَقِیقِ بْنِ سَلَمَۃَ عَنْ عُثْمَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔
(۳۰۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُودَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ الإِسْکَنْدَرَانِیُّ حَدَّثَنَا زِیَادُ بْنُ یُونُسَ قَالَ حَدَّثَنِی سَعِیدُ بْنُ زِیَادٍ الْمُؤَذِّنُ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التَّیْمِیِّ قَالَ: سُئِلَ ابْنُ أَبِی مُلَیْکَۃَ عَنِ الْوُضُوئِ فَقَالَ: رَأَیْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ سُئِلَ عَنِ الْوُضُوئِ ، فَدَعَا بِمَائٍ۔فَذَکَرَ الْحَدِیثَ إِلَی أَنْ قَالَ: فَأَخَذَ مَائً فَمَسَحَ بِرَأْسِہِ وَأُذُنَیْہِ فَغَسَلَ بُطُونَہُمَا وَظُہُورَہُمَا مَرَّۃً وَاحِدَۃً ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَیْہِ ثُمَّ قَالَ: أَیْنَ السَّائِلُونَ عَنِ الْوُضُوئِ ؟ ہَکَذَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-یَتَوَضَّأُ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۱۲۶]
(٣٠١) عثمان بن عبد الرحمن تیمی کہتے ہیں کہ ابن ابی ملیکہ سے وضو کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے فرمایا : میں نے سیدنا عثمان بن عفان (رض) کو دیکھا، ان سے بھی وضو کے بارے میں سوال کیا گیا، انھوں نے پانی منگوایا۔۔۔ پھر لمبی حدیث بیان کی، فرمایا : انھوں نے پانی لیا اور اپنے سر اور کانوں کا مسح کیا، ایک ہی مرتبہ کانوں کے ظاہری اور اندرونی حصے کو دھویا، پھر اپنے پاؤں کو دھویا پھر پوچھا : وضو کے بارے میں سوال کرنے والے کہاں ہیں ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسی طرح وضو کیا کرتے تھے (جس طرح میں نے کیا ہے) ۔