(۳۰۱۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی وَغَیْرُہُمَا قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ أَبِی مَعْبَدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: کُنْتُ أَعْرِفُ انْقِضَائَ صَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- بِالتَّکْبِیرِ۔ قَالَ عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ ثُمَّ ذَکَرْتُہُ لأَبِی مَعْبَدٍ بَعْدُ فَقَالَ: لَمْ أُحَدِّثْکَ بِہِ۔(ج) قَالَ عَمْرٌو: وَقَدْ حَدَّثَنِیہِ وَکَانَ مِنْ أَصْدَقِ مَوَالِی ابْنِ عَبَّاسٍ۔قَالَ الشَّافِعِیُّ: کَأَنَّہُ نَسِیَہُ بَعْدَ مَا حَدَّثَہُ إِیَّاہُ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۸۴۲]
(٣٠١٣) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کے ختم ہونے کو تکبیر سے پہچانتا تھا۔ عمرو بن دینار (رح) کہتے ہیں : میں نے یہ حدیث ابو معبد کے سامنے ذکر کی تو انھوں نے فرمایا : میں نے تمہیں یہ حدیث بیان نہیں کی۔ عمرو کہتے ہیں : انھوں نے مجھے یہ حدیث بیان کی اور وہ ابن عباس (رض) کے غلاموں میں سب سے سچے تھے۔
(ب) امام شافعی (رح) کہتے ہیں : وہ اس حدیث کو بیان کرنے کے بعد بھول گئے ہوں گے۔