(۳۰۱۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ الأَنْبَارِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ
(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عِیسَی بْنِ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ النَّضْرِ بْنِ عَبْدِالْوَہَّابِ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ: أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ الزُّبَیْرِ کَانَ یُہَلِّلُ فِی دُبُرِ کُلِّ صَلاَۃٍ یَقُولُ: لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ ، لَہُ الْمُلْکُ ، وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ، لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللَّہِ، لاَ نَعْبُدُ إِلاَّ إِیَّاہُ، لَہُ النِّعْمَۃُ وَلَہُ الْفَضْلُ، وَلَہُ الثَّنَائُ الْحَسَنُ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ، مُخْلِصِینَ لَہُ الدِّینَ وَلَوْکَرِہَ الْکَافِرُونَ۔ ثُمَّ یَقُولُ ابْنُ الزُّبَیْرِ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُہَلِّلُ بِہِنَّ دُبُرِ کُلِّ صَلاَۃٍ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ مُوسَی بْنُ عُقْبَۃَ وَحَجَّاجٌ الصَّوَّافُ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ سَمِعَ ابْنَ الزُّبَیْرِ یَذْکُرُہُ۔ [صحیح۔ اخرجہ احمد ۴/۴/۱۶۲۰۴]
(٣٠١٥) ابو زبیر بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن زبیر (رض) ہر نماز کے بعد ” لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ “ ” اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت اللہ ہی کی طرف ہے۔ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور ہم اس کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرتے، اسی کے لیے نعمت ہے اور اسی کے لیے فضیلت اور اچھی تعریف ہے۔ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہم اپنی عبادت اسی کے لیے خالص کرتے ہیں خواہ کافروں کو برا لگے۔
(ب) پھر ابن زبیر (رض) نے فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی ان کلمات کو ہر نماز کے بعد پڑھا کرتے تھے۔