(۳۰۵) أَخْبَرَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ وَہِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الْمَعْنَی قَالاَ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ حَرِیزِ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَیْسَرَۃَ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِیکَرِبَ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-تَوَضَّأَ قَالَ وَمَسَحَ بِأُذُنَیْہِ بَاطِنِہِمَا وَظَاہِرِہِمَا۔
زَادَ ہِشَامٌ: وَأَدْخَلَ أَصَابِعَہُ فِی صِمَاخَیْ أُذُنَیْہِ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۱۲۳]
(٣٠٥) (الف) مقدام بن معدی کرب فرماتے ہیں : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرتے ہوئے دیکھا (پھر وضو کا طریقہ بیان کرتے ہوئے) فرمایا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے کانوں کے ظاہری اور اندرونی حصوں پر مسح کیا۔
(ب) ہشام نے یہ الفاظ زیادہ کیے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے کانوں کے سوراخوں میں اپنی انگلیاں داخل کیں۔