(۳۰۵۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الأَزْرَقِ بْنِ قَیْسٍ قَالَ: صَلَّیْتُ وَرَائَ ابْنَ الزُّبَیْرِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فَکَانَ یَقْرَأُ {بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ} فَإِذَا قَالَ {وَلاَ الضَّالِّینَ} قَالَ {بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ}
وَرُوِّینَا عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ وَغَیْرِ وَاحِدٍ مِنَ الصَّحَابَۃِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ۔ [صحیح۔ اسنادہ صحیح]
(٣٠٥٩) ازرق بن قیس سے روایت ہے کہ میں نے ابن زبیر (رض) کے پیچھے نماز پڑھی، وہ { بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ } اونچی آواز سے پڑھتے تھے پھر، جب { وَلاَ الضَّالِّینَ } [الفاتحۃ : ٧] پڑھتے تب بھی { بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ } اونچی آواز سے پڑھتے۔
ہمیں ابوہریرہ اور دیگر کئی صحابہ (رض) سے یہ روایت بیان کی گئی ہے۔