(۳۰۶۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنَا الْفَارِیَابِیُّ حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الْعَنْبَرِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنْ أَبِیہِ وَکَانَ قَدْ جَائَ فِی أُسَارَی بَدْرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقْرَأُ فِی الْمَغْرِبِ بِالطُّورِ ، وَذَلِکَ أَوَّلَ مَا وَقَرَ الإِیمَانُ فِی قَلْبِی وَہُوَ یَوْمَئِذٍ مُشْرِکٌ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ مَنْصُورٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ۔
[صحیح۔ تقدم فی الذی قبلہ واللفظ للبخاری ۴۰۲۳]
(٣٠٦٥) محمد بن جبیر بن مطعم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں اور وہ بدر کے قیدیوں میں آئے تھے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مغرب کی نماز میں سورة طور پڑھتے سنا اور یہی وہ پہلی دستک ایمانی تھی جو میرے دل پر پڑی اور وہ ان دنوں مشرک تھے۔