hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3098

.

سنن البيهقي

3098
Sunan Al Bayhaqi
(۳۰۹۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حَمْشَاذٍ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا عَارِمُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ یَزِیدَ حَدَّثَنَا ہِلاَلُ بْنُ خَبَّابٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَنَتَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- شَہْرًا مُتَتَابِعًا فِی الظُّہْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ وَالصُّبْحِ فِی دُبُرِ کُلِّ صَلاَۃٍ إِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ۔ فِی الرَّکْعَۃِ الأَخِیرَۃِ یَدْعُو عَلَی حَیٍّ مِنْ بَنِی سُلَیْمٍ عَلَی رِعْلٍ وَذَکْوَانَ وَعُصَیَّۃَ وَیُؤَمِّنُ مَنْ خَلْفَہُ وَکَانَ أَرْسَلَ إِلَیْہِمْ یَدْعُوہُمْ إِلَی الإِسْلاَمِ فَقَتَلُوہُمْ۔قَالَ عِکْرِمَۃُ: ہَذَا مِفْتَاحُ الْقُنُوتِ۔ [صحیح۔ اخرجہ احمد ۱/ ۳۰۱]
(٣٠٩٨) سیدنا ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پورا مہینہ ظہر، مغرب، عشا اور فجر کی آخری رکعت میں سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کہنے کے بعد قنوت پڑھتے رہے اور قبائل عرب میں سے بنو سلیم کے رعل، ذکوان اور عصیہ کے لیے بددعا کرتے رہے اور مقتدی آمین کہتے اور یہ (شہدا) وہ لوگ تھے جن کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان لوگوں کو اسلام کی دعوت کے لیے بھیجا تھا تو انھوں نے ان کو قتل کردیا۔ عکرمہ کہتے ہیں کہ یہاں سے قنوت شروع ہوئی۔