hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3114

.

سنن البيهقي

3114
Sunan Al Bayhaqi
(۳۱۱۴) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَسِیدُ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا عَوْفٌ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ النَّہْدِیُّ قَالَ: صَلَّیْتُ خَلْفَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ سِتَّ سِنِینَ فَکَانَ یَقْنُتُ۔ وَرَوَاہُ سُلَیْمَانُ التَّیْمِیُّ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ: أَنَّ عُمَرَ قَنَتَ فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ ، وَرَوَاہُ أَیْضًا أَبُو رَافِعٍ عَنْ عُمَرَ عَلَی مَا نَذْکُرُہُ إِنْ شَائَ اللَّہُ تَعَالَی۔ وَالْقَوْلُ فِی مِثْلِ ہَذَا قَوْلُ مَنْ شَاہَدَ وَحَفِظَ لاَ قَوْلَ مَنْ لَمْ یُشَاہِدْ وَلَمْ یَحْفَظْ ، وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔ [صحیح۔ ہذا اسناد صحیح متصل]
(٣١١٤) (ا) عثمان نہدی سے روایت ہے کہ میں نے چھ سال تک سیدنا عمر (رض) کے پیچھے نماز پڑھی، وہ قنوت پڑھا کرتے تھے۔
(ب) سلیمان تیمی نے ابو عثمان سے یہ روایت نقل کی ہے کہ حضرت عمر (رض) نے صبح کی نماز میں قنوت پڑھی۔
(ج) اسی طرح ابو رافع نے حضرت عمر (رض) سے روایت کیا ہے جس کو ہم ان شاء اللہ ذکر کریں گے۔
(د) اس قسم کی بات میں اس کا قول معتبر ہوتا ہے جس نے مشاہدہ بھی کیا ہو اور یاد بھی رکھا ہو، نہ کہ اس کا قول جس نے نہ مشاہدہ کیا ہو اور نہ ہی یاد رکھا ہو۔ وباللہ التوفیق