hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3125

.

سنن البيهقي

3125
Sunan Al Bayhaqi
(۳۱۲۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ أَبِی الْمَعْرُوفِ أَخْبَرَنَا مَخْلَدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الأَحْوَلُ قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ عَنِ الْقُنُوتِ فَقَالَ: قَدْ کَانَ الْقُنُوتُ ۔ قُلْتُ: قَبْلَ الرُّکُوعِ أَوْ بَعْدَہُ؟ قَالَ: قَبْلَہُ۔قُلْتُ: إِنَّ فُلاَنًا أَخْبَرَنِی عَنْکَ أَنَّکَ قُلْتُ بَعْدَ الرُّکُوعِ۔قَالَ: کَذَبَ إِنَّمَا قَنَتَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بَعْدَ الرُّکُوعِ شَہْرًا ، أَنَّہُ کَانَ بَعَثَ قَوْمًا ، یُقَالُ لَہُمُ الْقُرَّائُ زُہَائَ سَبْعِینَ رَجُلاً إِلَی قَوْمٍ مِنَ الْمُشْرِکِینَ ، فَقَتَلَہُمْ قَوْمٌ مُشْرِکُونَ دُونَ أُولَئِکَ ، وَکَانَ بَیْنَہُمْ وَبَیْنَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- عَہْدٌ ، فَقَنَتَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- شَہْرًا یَدْعُو عَلَیْہِمْ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ کَذَا فِی ہَذِہِ الرِّوَایَۃِ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ: إِنَّ الْقُنُوتَ بَعْدَ الرُّکُوعِ، إِنَّمَا کَانَ شَہْرًا حِینَ کَانَ یَدْعُو عَلَی الَّذِینَ قَتَلُوا الْقُرَّائَ ، وَأَوْہَمَ أَنَّ الْقُنُوتَ قَبْلَ ذَلِکَ وَبَعْدَہُ إِنَّمَا ہُوَ قَبْلَ الرُّکُوعِ۔ وَرَوَی عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ صُہَیْبٍ عَنْ أَنَسٍ فِی قِصَّۃِ الْقُرَّائِ قَالَ: فَدَعَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- شَہْرًا عَلَیْہِمْ فِی صَلاَۃِ الْغَدَاۃِ ، وَذَلِکَ بَدْئُ الْقُنُوتِ ، وَمَا کُنَّا نَقْنُتُ۔ ثُمَّ رَوَی عَبْدُ الْعَزِیزِ: أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ أَنَسًا عَنِ الْقُنُوتِ أَبَعْدَ الرُّکُوعِ أَوْ عِنْدَ الْفَرَاغِ مِنَ الْقِرَائَ ۃِ۔قَالَ: لاَ بَلْ عِنْدَ الْفَرَاغِ مِنَ الْقِرَائَ ۃِ۔ وَقَدْ رُوِّینَا عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ فِی غَیْرِ قِصَّۃِ الْقُرَّائِ : إِنَّ قُنُوتَ النَّبِیِّ -ﷺ- فِیہِ کَانَ بَعْدَ الرُّکُوعِ وَکَذَلِکَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۹۵۷]
(٣١٢٥) (ا) عاصم احول بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک (رض) سے قنوت کے بارے میں دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قنوت پڑھتے تھے۔ میں نے کہا : رکوع سے پہلے یا بعد میں ؟ انھوں نے فرمایا : رکوع سے پہلے۔ میں نے کہا : فلاں صاحب آپ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : رکوع کے بعد ہے۔ انھوں نے فرمایا : وہ صاحب غلط کہتے ہیں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مہینے تک قنوت پڑھی تھی وہ بھی رکوع کے بعد۔ ہوا یہ تھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ میں سے ستر قاریوں کو مشرکین کی ایک قوم (بنی عامر) کی طرف (ان کو تعلیم دینے کے لیے) بھیجا تھا لیکن انھیں ان لوگوں کے علاوہ مشرکوں کی ایک قوم نے شہید کردیا۔ ان کے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے درمیان عہد تھا لیکن انھوں نے عہد شکنی کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک ماہ تک ان کے خلاف بددعا کرتے رہے۔
(ب) عاصم احول سے مروی ہے کہ قنوت رکوع کے بعد ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مہینہ تک قنوت پڑھی تھی۔ یہ ان قراء کے قاتلوں پر بددعا تھی۔ انھیں یہ وہم ہوا ہے کہ قنوت رکوع سے پہلے بھی ہے اور بعد میں بھی۔ حالانکہ یہ رکوع سے پہلے ہی ہے۔
(ج) عبدالعزیز بن صہیب نے حضرت انس (رض) سے قراء کے قصے کے بارے میں روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک ماہ تک صبح کی نماز میں ان پر بددعا کی۔
اور یہ قنوت کی ابتدا تھی۔ ہم اس سے پہلے قنوت نہیں پڑھتے تھے۔
(د) پھر عبدالعزیز نے روایت کیا کہ ایک شخص نے حضرت انس (رض) سے قنوت کے بارے میں دریافت کیا کہ کیا وہ رکوع سے پہلے ہے یا قراءت سے فارغ ہونے کے بعد ؟ انھوں نے فرمایا : وہ قراءت سے فراغت کے بعد ہے۔
(ہ) اور ہمیں ابوہریرہ (رض) سے قراء کے قصے کے علاوہ روایت پہنچی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قنوت رکوع کے بعد تھی۔ اسی طرح ابن عمر (رض) سے منقول ہے۔