hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3131

.

سنن البيهقي

3131
Sunan Al Bayhaqi
(۳۱۳۱) أَخْبَرَنَا أَبُو صَادِقِ بْنُ أَبِی الْفَوَارِسِ الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ بْنُ عُقْبَۃَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ: إِنَّمَا قَنَتَ النَّبِیُّ -ﷺ- شَہْرًا۔فَقُلْتُ: کَیْفَ الْقُنُوتُ؟ قَالَ: بَعْدَ الرُّکُوعِ۔ فَہُوَ ذَا قَدْ أَخْبَرَ أَنَّ الْقُنُوتَ الْمُطْلَقَ الْمُعْتَادَ بَعْدَ الرُّکُوعِ۔ وَقَوْلُہُ: إِنَّمَا قَنَتَ شَہْرًا یُرِیدُ بِہِ اللَّعْنَ وَاللَّہُ تَعَالَی أَعْلَمُ۔ وَرُوَاۃُ الْقُنُوتِ بَعْدَ الرُّکُوعِ أَکْثَرُ وَأَحْفَظُ فَہُوَ أَوْلَی ، وَعَلَی ہَذَا دَرَجَ الْخُلَفَائُ الرَّاشِدُونَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ فِی أَشْہَرِ الرِّوَایَاتِ عَنْہُمْ وَأَکْثَرِہَا۔ [صحیح]
(٣١٣١) (ا) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک ماہ تک قنوت پڑھی۔ میں نے پوچھا : کس وقت ؟ انھوں نے بتایا کہ رکوع کے بعد۔
(ب) قنوت رکوع کے بعد ہی پڑھی جائے گی۔
(ج) حضرت انس (رض) کے قول إِنَّمَا قَنَتَ شَہْرًا ” صرف ایک ماہ تک قنوت پڑھی “ سے مراد بددعا اور لعنت ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم
(د) رکوع کے بعد قنوت پڑھنے کے راوی اکثر بھی ہیں اور حفظ میں بھی پختہ ہیں، لہٰذا زیادہ بہتر یہی ہے اور اس پر خلفائے راشدین نے بھی عمل کیا ۔ ان سے منقول مشہور روایات موجود ہیں۔