(۳۱۴۵) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِالرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ وَأَبُونَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُومُحَمَّدٍ: یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ: عَلِیُّ بْنُ صَقْرِ بْنِ نَصْرِ بْنِ مُوسَی السُّکَّرِیُّ بِبَغْدَادَ فِی سُوَیْقَۃِ غَالِبٍ مِنْ کِتَابِہِ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ فِی قِصَّۃِ الْقُرَّائِ وَقَتْلِہِمْ قَالَ فَقَالَ لِی أَنَسٌ: لَقَدْ رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کُلَّمَا صَلَّی الْغَدَاۃَ رَفَعَ یَدَیْہِ یَدْعُو عَلَیْہِمْ ، یَعْنِی عَلَی الَّذِینَ قَتَلُوہُمْ۔
[صحیح لغیرہ۔ اخرجہ احمد ۳/ ۱۳۷]
(٣١٤٥) حضرت انس بن مالک (رض) سے قراء اور ان کی اندوہناک شہادت کے بارے میں منقول ہے کہ مجھے حضرت انس (رض) نے فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ جب بھی صبح کی نماز ادا کرتے تو اپنے ہاتھ اٹھا کر ان (قبائل کفار) پر بددعا کرتے یعنی ان لوگوں پر جنہوں نے قراء صحابہ (رض) کو شہید کیا تھا۔ “