(۳۱۵۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الْجَرَّاحِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ شَاسَوَیْہِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْکَرِیمِ السُّکَّرِیُّ حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ زَمْعَۃَ أَخْبَرَنِی عَلِیُّ الْبَاشَانِیُّ قَالَ: سَأَلَتُ عَبْدَ اللَّہِ یَعْنِی ابْنَ الْمُبَارَکِ عَنِ الَّذِی إِذَا دَعَا مَسَحَ وَجْہَہُ ، قَالَ: لَمْ أَجِدْ لَہُ ثَبَتًا۔قَالَ عَلِیٌّ: وَلَمْ أَرَہُ یَفْعَلُ ذَلِکَ۔قَالَ: وَکَانَ عَبْدُ اللَّہِ یَقْنُتُ بَعْدَ الرُّکُوعِ فِی الْوِتْرِ ، وَکَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ۔ [ضعیف]
(٣١٥٢) علی باشانی فرماتے ہیں : میں نے عبداللہ بن مبارک (رح) سے اس شخص کے بارے میں دریافت کیا جو دعا کرتے وقت اپنے چہرے پر ہاتھ پھیرتا ہے، انھوں نے فرمایا : میرے پاس اس کا ثبوت نہیں ہے۔ علی کہتے ہیں : میرا خیال نہیں کہ انھوں نے اس طرح فرمایا ہو۔ آپ (رح) تو خود وتروں میں رکوع کے بعد قنوت پڑھتے تھے اور اپنے ہاتھ بھی اٹھاتے تھے۔ “