(۳۱۷۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی عَنْ یَزِیدَ بْنِ کَیْسَانَ قَالَ حَدَّثَنِی أَبُو حَازِمٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ: عَرَّسْنَا مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- فَلَمْ نَسْتَیْقِظْ حَتَّی طَلَعَتِ الشَّمْسُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لِیَأْخُذْ کُلُّ رَجُلٍ بِرَأْسِ رَاحِلَتِہِ ، فَإِنَّ ہَذَا مَنْزِلٌ حَضَرَنَا فِیہِ الشَّیْطَانُ))۔فَفَعَلْنَا ثُمَّ دَعَا بِالْمَائِ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَیْنِ ، ثُمَّ أُقِیمَتِ الصَّلاَۃُ فَصَلَّی الْغَدَاۃَ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ وَغَیْرِہِ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ الْقَطَّانِ۔
[صحیح۔ وقد مضی الذی قبلہ]
(٣١٧٨) ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ ہم نے رات کے وقت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ ایک جگہ پڑاؤ ڈالا۔ ہم بیدار نہ ہوئے حتیٰ کہ آفتاب طلوع ہوگیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر آدمی اپنی سواری کا لگام پکڑ لے یعنی یہاں سے کوچ کر چلو، کیونکہ اس جگہ ہمارے پاس شیطان حاضر ہوگیا ہے تو ہم نے ایسے ہی کیا۔ پھر آپ نے پانی منگوا کر وضو کیا اور فجر کی دو سنتیں ادا کیں۔ پھر اقامت کہی گئی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فجر کی نماز پڑھائی۔