hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3196

.

سنن البيهقي

3196
Sunan Al Bayhaqi
(۳۱۹۶) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنُ عَبْدِ الرَّحِیمِ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا بَقِیَّۃُ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَبِی عُمَرَ عَنْ مَکْحُولٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((إِذَا نَسِیَ أَحَدُکُمْ صَلاَۃً فَذَکَرَہَا وَہُوَ فِی صَلاَۃٍ مَکْتُوبَۃٍ فَلْیَبْدَأْ بِالَّتِی ہُوَ فِیہَا، فَإِذَا فَرَغَ صَلَّی الَّتِی نَسِیَ))۔ قَالَ أَبُو أَحْمَدَ رَحِمَہُ اللَّہُ: عُمَرُ بْنُ أَبِی عُمَرَ مَجْہُولٌ ، لاَ أَعْلَمُ یَرْوِی عَنْہُ غَیْرُ بَقِیَّۃُ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ: وَجِمَاعُ مَا یُفَارِقُ الْمَرْأَۃَ فِیہِ الرَّجُلُ مِنْ أَحْکَامِ الصَّلاَۃِ رَاجِعٌ إِلَی السَّتْرِ ، وَہُوَ أَنَّہَا مَأْمُورَۃٌ بِکُلِّ مَا کَانَ أَسْتَرَ لَہَا ، وَالأَبْوَابُ الَّتِی تَلِی ہَذِہِ تَکْشِفُ عَنْ مَعْنَاہُ وَتَفْصِیلِہِ ، وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔ [منکر۔ اخرجہ ابن عدی ۵/۲۲]
(٣١٩٦) (ا) سیدنا ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنا بھول جائے پھر اس کو فرض نماز ادا کرتے ہوئے وہ نماز یاد آجائے تو اسی کو جاری رکھے جو پڑھ رہا ہے۔ جب اس سے فارغ ہو پھر وہ قضاء کرلے جو بھول گیا تھا۔
(ب) شیخ بیہقی (رح) فرماتے ہیں : نماز کے تمام احکام جو ستر سے متعلقہ ہیں ان میں مرد اور عورت میں فرق ہے؛ اس لیے کہ عورت ہر اس چیز کے کرنے پر مامور جو اس کے لیے زیادہ پردے کا باعث بنے۔
آئندہ ابواب میں ان کی تفصیل اور اس کے معنی کی وضاحت موجود ہے۔ وباللہ التوفیق