(۳۱۹۸) حَدِیثُ عَطَائِ بْنِ الْعَجْلاَنِ عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ الْعَبْدِیِّ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- أَنَّہُ قَالَ: خَیْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ الأُوَلُ ، وَخَیْرُ صُفُوفِ النِّسَائِ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ۔ وَکَانَ یَأْمُرُ الرِّجَالَ أَنْ یَتَجَافُوا فِی سُجُودِہِمْ ، وَیَأْمُرُ النِّسَائَ یَنْخَفِضْنَ فِی سُجُودِہِنَّ ، وَکَانَ یَأْمُرُ الرِّجَالَ أَنْ یَفْرِشُوا الْیُسْرَی وَیَنْصِبُوا الْیُمْنَی فِی التَّشَہُّدِ ، وَیَأْمُرُ النِّسَائَ أَنْ یَتَرَبَّعْنَ ، وَقَالَ: یَا مَعْشَرَ النِّسَائِ لاَ تَرْفَعْنَ أَبْصَارَکُنَّ فِی صَلاَتِکُنَّ ، تَنْظُرْنَ إِلَی عَوْرَاتِ الرِّجَالِ۔
أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ بْنِ مَزْیَدٍ الْبَیْرُوتِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَیْبٍ أَخْبَرَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَیْمَانَ عَنْ عَطَائِ بْنِ الْعَجْلاَنِ أَنَّہُ حَدَّثَہُمْ فَذَکَرَہُ،
وَاللَّفْظُ الأَوَّلُ وَاللَّفْظُ الآخِرُ مِنْ ہَذَا الْحَدِیثِ مَشْہُورَانِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَمَا بَیْنَہُمَا مُنْکَرٌ ، وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [منکر]
(٣١٩٨) (ا) حضرت ابوسعید خدری (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مردوں کی بہترین صفیں پہلی صفیں ہیں اور عورتوں کی بہترین صفیں آخری صفیں ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مردوں کو حکم دیتے تھے کہ وہ سجدے میں اپنے بازو پہلوؤں سے دور رکھیں اور عورتوں کو حکم دیتے کہ وہ سجدے سمٹ کر کریں اور مردوں کو حکم دیتے کہ وہ تشہد میں بائیں پاؤں کو بچھائیں اور داہنے کو کھڑا رکھیں اور عورتوں کو حکم دیتے کہ چار زانو ہو کر بیٹھیں اور فرمایا : اے عورتوں کی جماعت ! تم نماز میں اپنی نظروں کو مت اٹھایا کرو بلکہ پست رکھا کرو تاکہ تم مردوں کی شرمگاہوں کی طرف نہ دیکھ پاؤ۔