(۳۲۱۳) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ الْبَصْرِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِیٍّ: الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ وَإِسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ عَنْ بَہْزِ بْنِ حَکِیمٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّہُ قَالَ: یَا نَبِیَّ اللَّہِ عَوْرَاتُنَا مَا نَأْتِی مِنْہَا وَمَا نَذَرُ؟ قَالَ: ((احْفَظْ عَوْرَتَکَ إِلاَّ مِنْ زَوْجَتِکَ أَوْ مَا مَلَکَتْ یَمِینُکَ))۔قُلْتُ: أَرَأَیْتَ إِنْ کَانَ الْقَوْمُ بَعْضُہُمْ مِنْ بَعْضٍ؟ قَالَ: ((إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ لاَ یَرَاہَا أَحَدٌ فَلاَ یَرَاہَا))۔قُلْتُ: أَرَأَیْتَ إِذَا کَانَ أَحَدُنَا خَالِیًا؟ قَالَ: ((اللَّہُ أَحَقُّ أَنْ یُسْتَحْیَی مِنْہُ مِنَ النَّاسِ))۔
أَشَارَ الْبُخَارِیُّ إِلَی ہَذَا الْحَدِیثِ فِی التَّرْجَمَۃِ۔ [حسن۔ اخرجہ ابوداود ۴۰۱۷]
(٣٢١٣) بہز بن حکیم اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں اور وہ اپنے باپ سے کہ انھوں نے عرض کیا : اے اللہ کے نبی ! ہم کس سے اپنا ستر چھپائیں اور کس سے نہ چھپائیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنا ستر سب سے چھپاؤ سوائے اپنی بیوی یا لونڈی کے۔ میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! جب لوگ ملے جلے ہوں تو پھر ؟ آپ نے فرمایا : اگر تجھ سے ہو سکے کہ تیرا کوئی ستر نہ دیکھے تو ایسا ہی کر۔ میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! جب ہم میں سے کوئی شخص گھر میں اکیلا ہو تو پھر ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ سے لوگوں کی بہ نسبت زیادہ شرم کرنی چاہیے وہ حیا کا زیادہ مستحق ہے۔
امام بخاری (رح) نے اپنی صحیح میں اس حدیث کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔