(۳۲۳۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ وَرْدَانَ الْقَزَّازُ بِمِصْرَ حَدَّثَنَا زَکَرِیَّا بْنُ یَحْیَی کَاتِبُ الْعُمَرِیِّ حَدَّثَنَا مُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَۃَ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَیُّوبَ عَنِ الْخَلِیلِ بْنِ مُرَّۃَ عَنِ اللَّیْثِ بْنِ أَبِی سُلَیْمٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((عَلِّمُوا صِبْیَانَکُمُ الصَّلاَۃَ فِی سَبْعِ سِنِینَ ، وَأَدِّبُوہُمْ عَلَیْہَا فِی عَشْرِ سِنِینَ ، وَفَرِّقُوا بَیْنَہُمْ فِی الْمَضَاجِعِ ، وَإِذَا زَوَّجَ أَحَدُکُمْ أَمَتَہُ عَبْدَہُ أَوْ أَجِیرَہُ فَلاَ تَنْظُرْ إِلَی عَوْرَتِہِ وَالْعَوْرَۃُ فِیمَا بَیْنَ السُّرَّۃِ وَالرُّکْبَۃِ))۔
(٣٢٣٦) عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سات سال کی عمر میں بچوں کو نماز سکھاؤ اور دس سال کی عمر میں نہ پڑھنے پر سزا دو اور ان کے بستر الگ کر دو اور جب تم اپنی لونڈی کا اپنے غلام یا خادم سے نکاح کر دو تو اس کے ستر کی طرف ہرگز نہ دیکھو اور لونڈی کا ستر ناف اور گھٹنے کی درمیانی جگہ ہے۔