(۳۲۵۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ صَفِیَّۃَ بِنْتِ أَبِی عُبَیْدٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- : ذَیْلُ الْمَرْأَۃِ شِبْرٌ۔ قُلْتُ: إِذًا تَخْرُجَ قَدَمَاہَا۔قَالَ: ((فَذِرَاعٌ لاَ یَزِدْنَ عَلَیْہِ))۔
وَفِی ہَذَا دَلِیلٌ عَلَی وُجُوبِ سَتْرِ قَدَمَیْہَا۔ [صحیح لغیرہ۔ اخرجہ الدارمی ۲۶۴۴]
(٣٢٥٣) (ا) ام المومنین سیدہ ام سلمہ (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عورت کے کپڑے کے دامن کا نچلا حصہ ایک ہاتھ ہو۔ میں نے عرض کیا : تب تو اس کے قدم نکل جائیں گے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایک ذراع کرلیں لیکن اس سے تجاوز نہ کریں۔
(ب) اس حدیث میں عورت کے قدموں کے ڈھانپنے کے وجوب پر دلیل ہے۔